دبئی کی جیل میں 18 سال گزارنے کے بعد تلنگانہ کے 5 افراد وطن واپس

دبئی کی جیل میں 18سال قید کی سزاکاٹنے کے بعد تلنگانہ کے 5 افراد اپنے آبائی گاوں کو واپس ہوگئے۔ ان تمام کو قتل کے ایک کیس میں یہ سزاسنائی گئی تھی تاہم عدالت کی جانب سے ان کی سزاکو معاف کرنے کے بعد ان کی وطن واپسی ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق سرسلہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 5 افراد 2005 کو ویزٹ ویزا پر دبئی گئے تھے ۔ دو ماہ تک کام کرنے کے بعد مقامی پولیس نے انھیں نیپالی شخص کے قتل کے ایک کیس میں گرفتار کیا۔ اس معاملے میں جملہ 10 افرادکو ملزم بنایا گیا تھا اور تلنگانہ کے پانچ افرادکو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ان خاندانوں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ کے سابق وزیرتارک راما راو نے اپنے دورہ نیپال کے موقع پر بہادرسنگھ کے ارکان خاندان کو 15لاکھ روپئے معاوضہ دیتے ہوئے اس معاملہ میں ان افراد کو معاف کرنے کی خواہش کی۔اس سلسلہ میں دستاویزات بھیجے جانے کے باوجود عدالت نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ ملزمین کی جانب سے وکلا نے خرابی صحت کی وجہ بتا کر اس معاملہ کی ایک بار پھر جرح کی۔

دبئی کی عدالت نے اس پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے انہیں سات سال قبل رہا کر دیا۔ اس کے ساتھ، سری سلہ، رودرنگی اور کوناراوپیٹ منڈلوں کے پانچ افراد دبئی سے حیدرآباد واپس ہوئے۔شہرکے شمس آباد ایرپورٹ پر جذبات منظردیکھاگیا کیونکہ وہ 18 سال بعد اپنے خاندان کے افراد سے مل پائے۔

۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ گورنر کا ایکس اکاونٹ ممبئی سے ہیک کرنے کا انکشاف

Read Next

ریڈیو کے مشہور اناؤنسر امین سیانی کا انتقال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular