جموں کے کٹھوعہ میں دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی پر گرینیڈ سے کیا حملہ، 5 جوان شہید، 5 زخمی

جموں کے کٹھوعہ میں فوجی جوانوں کی ایک گاڑی پر دہشت گردوں کے ذریعہ گرینیڈ سے حملہ کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس دہشت گردانہ حملے میں 5 جوان شہید ہو گئے ہیں، جبکہ 5 دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کا آرمی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پہلے 4 جوانوں کی شہادت کی خبریں سامنے آئی تھیں، لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 5 ہو گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ کٹھوعہ شہر سے 150 کلومیٹر دور لوہئی ملہار واقع بدنوتا گاؤں میں پیش آیا۔ فوج کی کچھ گاڑیاں علاقے میں معمول کے مطابق گشت پر تھے جب فائرنگ اور گرینیڈ سے اس پر حملہ ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، لیکن تب تک 4 فوجی جوان شہید ہو چکے تھے۔ افسران نے بتایا کہ علاقہ میں اضافی سیکورٹی فورس بھیجا گیا ہے۔ تلاشی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے اور بلاور کی طرف جانے والے راستے کی ناقہ بندی ہو گئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

انڈونیشیا:سونے کی کان میں حادثہ، 11 افراد دب کر ہلاک، 17 لاپتہ

Read Next

فارم ہاؤس میں مجرا پارٹی – او ایس ٹی نے مارا چھاپہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular