
اتراکھنڈ، اترکاشی ، سلکیارا ٹنل میں پھنسے تمام 41 مزدوروں کو 17 روز بعدکامیابی سے نکال لیا گیا۔
واضح رہے کہ اتراکھنڈ میں 17 روز پہلے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زیر تعمیر سرنگ گرنےکا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 41 مزدور سرنگ میں پھنس گئے تھے۔
ریسکیو اہلکاروں نے 400 گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والے آپریشن کو پورا کرتے ہوئے ریسکیورز 12 نومبر سے اترکاشی ٹنل میں پھنسے 41 کارکنوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
8 بجے کے قریب، پہلے کارکن کو باہر نکال کر ایمبولینس میں میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ کے ساتھ بچائے گئے کارکنوں سے ملاقات کی۔ ان کا استقبال کیا۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ گھر بھیجے جانے سے پہلے کارکنوں کو طبی نگرانی میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 41 تعمیراتی کارکنوں میں سے ہر ایک کو ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ دھامی نے کہا کہ بوکھناگ مندر کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا اور پہاڑی ریاست میں زیر تعمیر سرنگوں کا جائزہ لیا جائے گا۔