
حیدرآباد: حلقہ اسمبلی نامپلی سے کانگریس پارٹی کے امیدوار فیروز خان کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ رائے دہندگان کو ایک لاکھ روپئے کی پیشکش کے الزام میں یہ کیس درج کیا گیا ہے۔
نامپلی پولیس نے فیروز خان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کل ریڈ ہلز، اے سی گارڈس علاقہ میں رقم کی تقسیم کی اطلاع ایک شخص نے الیکشن آفیسرس کو دی تھی۔ جس کے بعد پولسی نے یہ کاروائی کی ۔