ممبئی فلم سٹی کے قریب بلند دیوار منہدم دوہلاک

ریاست مہاراشٹرا کے ممبئی میں دیوار منہدم ہونے کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ فلم سٹی کے قریب پیش آیا۔

ذرائع کےمطابق فلم سٹی کے گیٹ نمبر 2 کے قریب ایک اونچی دیوار اچانک منہدم ہو گئی مہلوکین کی شناخت 32 سالہ سنٹو منڈل اور 45 سالہ جے دیو پرہلاد بسواس کے طور پر کی گئی ہے۔ دیوار منہدم ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس اورفائر بریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر بچاو اورراحت کاری کا کام کیا۔

زخمی کو علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں اس کی حالت خطرہ سے باہربتائی گئی ہے۔ حادثہ کےبعد پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

گریٹرحیدرآباد کی ڈپٹی میئر سری لتا ریڈی اور ان کے شوہر شوبھن ریڈی کانگریس میں شامل

Read Next

حیدرآباد کے املی بن بس اسٹیشن میں پولیس کی بڑے پیمانہ پر تلاشی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular