
لوک سبھا الیکشن سے پہلے ، بی آر ایس پارٹی کو زبردست دھکہ لگا ہے۔ گریٹر حیدرآباد کی ڈپٹی میئر سری لتا ریڈی اور ان کے شوہر بی آر یس کارمکا سنگم لیڈر شوبھن ریڈی نےکانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر اے آئی سی سی انچارج دیپا داس منشی، ٹی پی سی سی کے ورکنگ صدر ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ، حیدرآباد انچارج وزیر پونم پربھاکر اور کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
دیپا داس منشی نے پارٹی کھنڈوا پہنا کر کانگریس میں استقبا کیا۔اور مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر حیدرآباد کے انچارج وزیر پونم پربھاکر نے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے جی ایچ ایم سی کی ڈپٹی میئر سری لتا شوبھن ریڈی جوڑے کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا فیصلہ لیاہے 24 سال سے ٹی آر ایس پارٹی کے لیے محنت کی ہے۔
بی آر ایس پارٹی نے شہیدوں کی قربانیوں پر حکومت بنائی اور تلنگانہ کارکنوں کو نظر انداز کیا۔ ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی تمام لوگوں کو فلاحی ترقی کی طرف لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت عوام کی امنگوں کی بنیاد پر قائم ہوئی تھی۔
بی آر ایس پارٹی میں ہو رہی ہے توہین کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔کانگریس پارٹی میں ہر لیڈر کی اپنی جگہ ہے۔