ہندوستان ورلڈ کپ اس لیےہار گیا کیونکہ میچ اندرا گاندھی کی سالگرہ پر تھا: آسام چیف منسٹر

حیدرآباد: آسام کے‌چیف منسٹر ہیمنتا بسوا سرما نے بی جےپی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائی ۔ انھوں نے کہاکہ بی جے پی کے تلنگانہ میں اقتدار میں آتے ہی حیدرآباد کا نام تبدیل کر دیا جائے گا۔ سرما حیدرآباد میں چارمینار کے قریب بی جے پی کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حیدراباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر کر دیا جائے گا اور بہت جلد یونیفارم سیول کوڈ بل متعارف کروایا جائے گا۔
چیف منسٹر آسام نے یہ بھی ریمارک کیا ہے کہ ایک شخص کی ایک ہی بیوی ہونی چاہیے اور مسلم سماج سے بھی اس کی تائید حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ملک کے بارے میں فکر کرتی ہے اور ریاست آسام میں مدرسوں کو عام اسکولس میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ہیمنتا بسوا سرما نے یہ بھی کہا کہ ایک طبقہ کی خوشامد کے لیے تلنگانہ میں یوم انضمام نہیں منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہاکہ انڈیا کرکٹ ورلڈ کپ اس لئے ہارا کیوں کہ فائنل میچ کے دن سابق وزیراعظم انجہانی اندرا گاندھی کا جنم دن تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایم آئی ایم لیڈر اکبرالدین اویسی پرمقدمہ درج

Read Next

گاڑیوں کی تلاشی مہم زائد از تین کروڑ روپے ضبط

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular