
حیدرآباد۔شہر کے مضافات میں گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران بھاری رقم ضبط کر لی گئی۔ پدا عنبرپیٹ رنگ روڈ کے پاس پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی تھی اس دوران ایک گاڑی سے دو کروڑ روپے نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ کاروائی اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون اور حیات نگر پولیس نے انجام دی۔
اسی دوران ناچارم پولیس اسٹیشن کے حدود میں گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران ایک گاڑی سے پولیس نے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نقد رقم ضبط کر لی۔ یہ گاڑی سکندرآباد کے حبشی گوڑہ علاقے سے بھو نگیر کے سمت جا رہی تھی کہ گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی اور رقم ضبط کرلی۔یہ رقم کس کی ہے اور کہاں منتقل کی جا رہی تھی پولیس اس بات کی چھان بین کر رہی ہے