چندرا بابو نائیڈو کو ملی عارضی ضمانت، جیل سے رہا

حیدرآباد: آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے منگل کو آندھرا پردیش اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں مبینہ گھوٹالہ میں تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کو طبی بنیادوں پر چار ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔

بگڑتی ہوئی صحت کی بنیاد پر ان کی ضمانت کی درخواست پر پیر کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد، ہائی کورٹ نے منگل کو چندرا بابو نائیڈو کو 28 نومبر تک چار ہفتوں کی عبوری ضمانت دے دی۔

ہائی کورٹ نے نائیڈو کو 28 نومبر کو خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی۔ ہائی کورٹ نے نائیڈو کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسپتال میں علاج کرانے کے علاوہ کسی اور سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔ عدالت نے نائیڈو کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ فون کا استعمال یا بات نہ کریں، اور کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لیں یا میڈیا سے بات نہ کریں۔

نائیڈو جنہیں 9 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، 53 دنوں سے جیل میں ہیں۔ ان کی اہم ضمانت کی درخواست 10 نومبر کو سماعت کے لیے رکھی گئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

زیادہ نشانات کیلیے دباؤ حیدرآباد میں طالب علم کی خودکشی

Read Next

مراٹھا ریزرویشن کو لے کر آٹھ اضلاع میں مظاہرے جاری ہیں

Most Popular