حیدرآباد میں لا اینڈ آرڈ کی بگڑتی صورتحال، ایک ہی رات میں 3 قتل، بیگم بازار، میلار دیو پلی، اور ایس آر نگر میں مڈر

حیدرآباد: میں قتل کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ہفتہ کی رات شہرمیں تین قتل ہوگئے۔ عوام نے شہر میں لا اینڈ آڈر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

 1 ) بیگم بازار میں قتل

اتوار کی صبح بیگم بازار میں ایک بزرگ شخص کو اس کی دکان پر قتل کیا گیا پایا گیا۔ پرانے شہر کے علاقہ مغل پورہ یاقوت پورہ کے رہنے والے 70 سالہ حکیم ، فیل خانہ بیگم بازار میں بیٹری کی مرمت کی دکان چلاتے تھے۔ ہفتہ کی رات وہ گھر واپس نہیں آئے۔ فون کرنے پر ان کا فون بند بتایا۔ صبح ان کا بیٹا خلیل دکان پر گیا تو حکیم کو خون میں لت پت پڑا پایا۔ خلیل نے بیگم بازار پولیس کو اسکی اطلاع دی ۔

بیگم بازار پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا۔ کہ “کچھ افراد نے اس شخص کے سر پر ایک آلے سے بار بار مارا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ حملہ آور کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں،‘‘

پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کچھ ثبوت اکٹھا کئے۔مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کی مدد کے لیے ایک ٹریکر کتے کی مدد لی گئی ہے۔

2) میلار دیو پلی میں قتل

جائیداد کے تنازعہ میں بیٹے نے باپ کا قتل کر دیا

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میلار دیو پلی میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل ہوا۔ کرناٹک کے ضلع یادگیر کا متوطن 52 سالہ مدیراج کشتپا اپنے خاندان کے ساتھ پرگتی نگر میں رہتا تھا۔ خاندانی جائیداد کو لیکر باپ بیٹے کے درمیان لڑائی ہو گئی۔ 23 سالہ بیٹے مہیندر نے باپ کشتپا پر حملہ کیا۔سر پر شدید چوٹ لگنے سے کشتپا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

میلار دیو پلی انسپکٹر، پی نریندر نے کہا۔ “مہندر چاہتا تھا کہ اس کا باپ زمین بیچ کر اسے پیسے دے لیکن کشتپا اس کے لیے راضی نہیں ہوا۔ ہفتہ کی رات، ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور غصے میں مہیندر نے اپنے والد کو قتل کر دیا،” پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے، جانچ شروع کر دی ہے۔

3) ایس آر نگر میں ٹیچر کا قتل

حیدرآباد کے علاقہ ایس آر نگر میں ایک ہاسٹل میں ہفتہ کی رات ایک 27 سالہ پرائیٹ اسکول ٹیچر وینکٹ رمنا کو اس کے روم میٹ گنیش نے چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ پیشہ سے حجام گنیش، اکثر نشے میں ہاسٹل لوٹتا تھا اور وینکٹ رمنا کا سکون خراب کرتا تھا۔

قتل کی کی رات دونوں کےدرمیان جھگڑہوا۔ اور گنیش نے مبینہ طور پر وینکٹ رمنا پر چاقو سے حملہ کیا۔ اسپتال لے جانے کے باوجود وینکٹ رمنا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ وینکٹ رمنا آندھرا پردیش کے نندیال کا رہنے والے ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک دن میں تین قتل کی گونج اسمبلی میں سنائی دی۔حیدرآباد میں لا اینڈ آڈر کی بگڑتی صورتحال پر اویسی کا اظہار تشویش

Vinkmag ad

Read Previous

سوشل میڈیا کیلئے ریلز بنانےکا جنون ۔ نوجوان ایک ہاتھ اور پاؤں سے محروم، ویڈیو دیکھیں

Read Next

تلنگانہ کے سابق چیف سکریٹری سومیش کمار پر 1400 کروڑ روپے کے جی ایس ٹی اسکام کا الزام۔ سی سی ایس نے درج کیا مقدمہ

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular