
بالائی علاقوں میں ہوئی بارش کے پیش نظردریائے کرشنا کے پراجکٹس کی آبی سطح میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔آندھراپردیش کے نندیال ضلع کے سُنکے سیلا بیریج سے تلنگانہ اورآندھراپردیش کے سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔اس پراجکٹ میں پانی کا بہاو 3684کیوزک درج کیاگیا۔اس پراجکٹ کی مکمل سطح آب 885فیٹ ہے۔اس کی موجودہ سطح آب 809.70فیٹ درج کی گئی ہے۔