
محکمہ موسمیات نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون نے شمالی بحیرہ عرب، مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے کچھ حصوں میں مزیدپیشقدمی کی ہے۔یہاں کی یومیہ موسمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کے بعض حصوں میں جنوب مغربی مانسون کے مزید پیشقدمی کیلئے حالات سازگار ہیں۔اس کے زیر اثر تلنگانہ کے عادل آباد، نرمل، رنگاریڈی، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اورگدوال اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔بدھ کو ریاست کے نظام آباد، راجنا سرسلہ، کریم نگر، جے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، سدی پیٹ، رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، اور کاماریڈی میں بھی یہی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔