
مرکزی حکومت نے اعلیٰ طبی تعلیم کے لیے قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ پوسٹ گریجویٹ (نیٹ پی جی داخلہ) امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اور ساتھ ہی یوجی نیٹ کی بے قاعدگیوں کی جانچ سی بی آئی، کے ذریعہ ہوگی۔ این ٹی اے، کے ذریعہ منعقد ہونے والے امتحانات میں شفافیت لانے کے لئے ہائی لیول کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے نیشنل ایگزامینیشن بورڈ کے نیٹ پی جی کے امتحان کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ نیٹ پی جی کا داخلہ امتحان 23 جون کو ہونا تھا۔ اچانک پی جی نیٹ ملتوی کرنے پر طلبا اور اولیا طلبا نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت نے امتحان کی تاریخوں کو ملتوی کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ طلباء کے مفادات اور امتحان کی شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔