
دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں خوبصورت مناظر اور دل کو چھو لینے والی موسیقی کی جھنکار کے ساتھ مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا اور فلم ٹائی ٹینک کا ٹائٹل سانگ گانے والی گلوکارہ سیلین ڈیان نے آواز کا جادو جگایا، افتتاحی تقریب میں 3 ہزار کے لگ بھگ فنکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیا۔
افتتاحی تقریب کے دوران روایتی انداز میں مختلف ملکوں کے دستوں کی آمد ہوئی۔128 سالہ تاریخ میں پہلی بار دریامیں کھلاڑیوں کی پریڈ کی۔ پیرس اولمپکس میں بھارتی ایتھلیٹس کا سفر ہفتہ سے شروع ہوگیا۔ ہندوستانی دستہ پیرس اولمپکس میں ہفتہ کو کم از کم 8 شعبوں میں حصہ لے رہا ہے اور 3 اہم شعبوں شوٹنگ، بیڈمنٹن اور باکسنگ میں تمغے کے امکانات ہیں۔ وہیں، ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں مردوں کی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی عالمی چیمپئن اور اولمپکس میں ڈیبیو کرنے والی نکہت زرین اپنے متعلقہ وزن کے زمرے میں مضبوط حریفوں کے مدمقابل ہوں گی۔نکہت کا مقابلہ 50 کلوگرام کے راؤنڈ آف 32 میں جرمنی کی میکسی کیرینا کلوئٹزر سے ہوگا جبکہ وہ راؤنڈ آف 16 میں ایشین گیمز کی موجودہ چیمپیئن چین کی وو یو سے مقابلہ کر سکتی ہیں۔
خیال رہے کہ خواتین کے 50 کلوگرام زمرے میں ٹاپ سیڈ باکسر وو یو، جو راؤنڈ آف 16 میں نکہت سے مقابلہ کرنے والی ہیں وہ خواتین کی 52 کلوگرام کیٹیگری میں موجودہ عالمی چیمپئن بھی ہیں جبکہ نکہت خواتین کے 50 کلوگرام زمرے میں عالمی چیمپئن ہیں۔ اگر نکہت چینی باکسر سے آگے نکل جاتی ہیں تو ممکنہ طور پر کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ تھائی لینڈ کی چوتھامات راکسات یا ازبکستان کی سبینا بوبوکولوا سے ہو سکتا ہے۔ نکہت فروری میں اسٹرینڈجا میموریل فائنل میں بوبوکولوا سے ہار گئی تھیں، جہاں ازبک باکسر نے وو کو بھی سیمی فائنل میں شکست دی تھی۔ اسی اثنا میں ، چوتھامت رکسات نے نکہت کو سیمی فائنل میں شکست دے کر گزشتہ سال ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
تلنگانہ: کُتہ گوڑم میں نوجوان نےاپنی ماں کو قتل کر کے خودکشی کرلی