چین کے شاپنگ مال میں لگی آگ، 16 افراد ہلاک

چین کے جنوب مغربی شہر زیگونگ کے ایک شاپنگ مال میں زبردست آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ سیچوان کے شہر زیگونگ میں 14 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے کئی لوگ عمارت کے اندر ہی پھنس گئے۔ زیگونگ شہر کے جس مال میں آگ لگی وہاں ڈپارٹمنٹ اسٹورز، ریستوراں اور فلم تھیٹر کے ساتھ ساتھ کئی کمپنیوں کے دفاتر بھی تھے۔

اطلاع ملتے ہی 300 ایمرجنسی ورکرز اور درجنوں فائر انجنوں کو موقع پر بھیج دیا گیا۔ ایمرجنسی ورکرز نے ریسکیو آپریشن کر کے تقریباً 30 افراد کو عمارت میں لگنے والی آگ سے بچا لیا۔ آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز نے نہ صرف پائپوں کی مدد لی بلکہ ڈرون کے ذریعہ آگ بجھانے کا کام بھی کیا گیا۔

مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تعمیراتی کام تھا جس کی وجہ سے چنگاری ہوئی اور پھر آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم ابھی تک سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

چین کی وزارت برائے ایمرجنسی منیجمنٹ نے جمعرات کو ایک بیان میں امدادی کارکنوں اور صوبائی حکام سے کہا کہ وہ جلد از جلد آگ لگنے کی وجہ معلوم کریں۔ اس حادثے سے بھی سبق سیکھیں، تاکہ آئندہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ چین میں ایسے حادثات بہت عام ہو چکے ہیں۔ ماضی میں عمارتوں میں آگ لگنے کے کئی واقعات ہوچکے ہیں جن میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عمارتوں کی تعمیر کے دوران قوانین پر عمل نہ کرنا آگ لگنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ: سیلابی پانی میں پھنسے 20 افراد، بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر این ڈی آر ایف کی خدمات

Read Next

حیدرآباد پرانے شہر مدینہ سرکل کے قریب عمارت میں آتشزدگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular