حیدرآباد میں کہر کی گھنی چادر، پروازیں متاثر

تلگنانہ کی دارالحکومت حیدرآباد میں مسلسل دوسرے دن پیر کو کہر کی گھنی چادردیکھی گئی۔راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ویزیبلیٹی کم ہوگئی ہے۔ جاریہ موسم سرما کے دوران جنوبی ہند کے اس بڑے ایرپورٹ پر پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے۔ بنگالورو اور ممبئی سے آنے والی فلائیٹ لینڈنگ کئے بغیر واپس ہو گئے۔

شہرحیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں کہر کے حالات بنے ہوئے ہیں جس سے گاڑی سواروں کومشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔حیدرآباد اور اس کے نواحی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگئی ہے۔شہر کی بی ایچ ای ایل فیکٹری کے قریب درجہ حرارت12.6ڈگری سلسیس درج کیاگیا ۔

جبکہ مولاعلی علاقہ میں درجہ حرارت 12.7ڈگری درج کیاگیا۔گچی باولی میں درجہ حرارت 13.4ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 5دنوں کے دوران حیدرآباد میں ایسے ہی حالات کے برقراررہنے کاامکان ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر خراب موسم، دو طیارے واپس

Read Next

تلنگانہ، ضلع نلگنڈہ میں ٹینکر اور آٹو کی ٹکر۔ ایک ہی خاندان کے 5افراد ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular