
بنگلورو اور ممبئی سے پیر کی صبح حیدرآباد آنے والے وستارا کے دو طیارے حیدرآباد میں خراب موسم کی وجہ سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے واپس ہوگئے۔کمپنی نے اپنے بیان میں یہ بات بتائی۔
ممبئی سے حیدرآباد جانے والی پہلی فلائٹ حیدرآباد ایئرپورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے ممبئی واپس ہوگئی۔ ایئر لائن نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ بات بتائی۔اسی طرح دوسری فلائٹ جو بنگالورو سے حیدرآباد آئی تھی کا رخ حیدرآباد میں خراب موسم کی وجہ سے واپس کرناٹک کے دارالحکومت کی سمت موڑ دیا گیا۔