
حیدرآباد: ایس آر نگر کے ایک ہاسٹل میں ہفتہ کی رات دیر گئے ایک شخص کو اس کے روم میٹ نے قتل کردیا۔ مہلوک وینکٹ رمنا، آندھرا پردیش کے نندیال کا رہنے والا ہے اور ایس آر نگر کے ہنومان ہاسٹل میں رہ کر ایک تعلیمی ادارے میں کام کرتا تھا۔
وینکٹ رمنا اس بات پر ناراض تھا کہ اس کا رومیٹ گنیش دن میں نشہ کرتا ہے اور اس کی نیند میں خلل ڈالتا ہے۔ سنیچر کی رات وینکٹ کا روم میٹ گنیش، کمرے میں آیا اور وینکٹ کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا کیا۔ گنیش اسی عمارت کے گراؤنڈ فلور میں حجام کی دکان چلاتا ہے۔
ایس آر نگر پولس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بحث کے دوران گنیش نے چھری سے وینکٹ پر حملہ کر دیا۔ اور وینکٹ کی موت ہو گئی۔
اطلاع پر ایس۔ آر نگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
تہاڑ جیل میں 125 قیدی ایڈس کے شکار، 200 قیدی سفلس میں مبتلا، رپورٹ کے بعد تہاڑ جیل میں کھلبلی
One Comment
[…] […]