
بے قابو کار نے بائیکس کو ٹکر دے دی اورسڑک کے کنارے ٹہرے افراد سے ٹکراگئی۔یہ حادثہ کل شب شہرحیدرآباد کی منی کونڈاگولڈن ٹمپل کے قریب پیش آیاجس میں دو افرادشدید زخمی ہوگئے اور20بائیکس کو نقصان پہنچا۔اس حادثہ کے بعد کالونی میں رہنے والوں نے کار کا تعاقب کرتے ہوئے ایک نابالغ لڑکے کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔