مفت بس کا سفر کرنے والی خواتین کیلئے زیرو ٹکٹ، وی سی سجنار

تلنگانہ آرٹی سی ،کے منیجنگ ڈائریکٹر وی سی سجنار نے کہا کہ کارپوریشن، خواتین کے لیے مفت بس سفر کی سہولت کی اسکیم کو مزید موثر انداز میں نافذ کرنے کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔ اسی سلسلے میں جمعہ سے مفت سفر کرنے والی خواتین کو زیرو ٹکٹ جاری کیے جارہے ہیں۔ ہر خاتون مسافر سے کہا گیا کہ وہ زیرو ٹکٹ لیں اور ادارے کے ساتھ تعاون کریں۔

جمعرات کو سجنار نے خواتین کو زیرو ٹکٹ دینے کے معاملے پر فیلڈ لیول کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی۔ حکومت کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائی گئی مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کے لیے مفت بس سفر کی سہولت کو خواتین کی جانب سے اچھا ردعمل مل رہا ہے۔

اسکیم کو بغیر کسی شکایت کے پرامن طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ کارپوریشن نے اس اسکیم کو زیادہ مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آئی ایم مشینوں میں سافٹ ویئر انسٹال کیا جا رہا ہے ۔ خواتین مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ آدھار، ووٹر جیسے شناختی کارڈ لائیں۔ ان سے کہا گیا کہ وہ مقامی شہری ہونے کی تصدیق کے لیے کنڈیکٹر کو اپنا شناختی کارڈ دکھائیں اور لازمی طور زیرو ٹکٹ لیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

راجندر نگرمیں 100ایکٹر زمین پر تلنگانہ ہائی کورٹ کی عمارت کا جنوری میں سنگ بنیاد

Read Next

حقہ پارلر پر پولیس کا دھاوا، 4گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular