
بی آر ایس سربراہ کے سی آر کی دختر کویتا نے اپنے والد کی صحت پر بیان دیا ہے۔ایم ایلسی کویتا نے کہا کہ ان کے والد اس وقت ڈاکٹرس کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں کویتا نے کہا کہ وہ خرابی صحت سے متاثر ہیں اور تمام کی دعاؤں سے بہت جلد صحت یاب ہوں گے۔
کویتا حیدرآباد کے نجی اسپتال پہنچیں جہاں، کے سی آر کا علاج چل رہا ہے۔ڈاکٹروں نے کولہے کی ہڈی بدلنے کا مشورہ دیا ہے۔ آپریشن کے بعد مکمل صحت یابی کیلئے6سے 8 ہفتے آرام کرنے کا بھی مشورہ دیا۔