بیوی گھر سے چلی گئی، شوہر ہائی ٹنشن بجلی کے پول پر چڑھ گیا

بیوی کے گھر سے چلے جانے پر شوہر حالت نشہ میں ہائی ٹنشن بجلی کے پول پر چڑھ گیا۔یہ واقعہ حیدرآباد کی سعیدآباد سنگارینی کالونی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اس شخص کی شناخت 25سالہ موہن بابو کے طورپر کی گئی ہے۔

بیوی کے گھر سے چلے جانے پر مایوسی کے عالم میں اس نے شراب نوشی کی اور پھر شنکرئیا بازار چوراہے پر واقع ہائی ٹنشن بجلی کے پول پر چڑھ گیا۔مقامی افراد نے فوری طورپر اس واقعہ کی اطلاع محکمہ بجلی کے عہدیداروں کو دی جنہوں نے بجلی کی سپلائی کو روک دیا۔

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ یہ شخص ہائی ٹنشن پول پر آرام سے بیٹھ کر سگریٹ نوشی کررہا ہے۔اس نے تقریبا دیڑھ گھنٹہ اس پول پر گذارا۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے کافی جدوجہد کے بعد اس کو نیچے اتارنے میں کامیابی حاصل کی۔

پولیس نے کہاکہ اس شخص نے دو سال میں 5مرتبہ بجلی کے پول پر چڑھ کر مقامی عوام کو مشکل میں ڈال دیا۔پولیس نے بعد ازاں اس کی کونسلنگ بھی کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:کار میں اچانک آگ لگ گئی

Read Next

قواعد کی خلاف ورزی۔86اسکول بسیں ضبط

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular