قواعد کی خلاف ورزی۔86اسکول بسیں ضبط

تلنگانہ بھر میں دوسرے دن بھی محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کی جانب سے اسکول بسوں کی جانچ کی گئی اور نامناسب دستاویزات، قواعد کی خلاف ورزی پر 86بسوں کو ضبط کیاگیا۔

ضلع سنگاریڈی میں نامناسب دستاویزات، ڈرائیورس کے پاس لائسنس نہ ہونے اور قواعد کی خلاف ورزی پر 13بسوں کو ضبط کیاگیا۔ریاست میں گذشتہ روز سے تعلیمی ادارے کھلنے کے ساتھ ہی محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیدار طلبہ کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے چوکس ہوگئے ہیں۔اس کے حصہ کے طورپر اسکول بسوں کی جانچ کی جارہی ہے۔

مسلسل دوسرے دن بھی حیدرآباد کے علاقہ لنگرحوض ٹیپوخان بریج، راجندر نگر، شمس آباد، چیوڑلہ، بالاپور،کونڈاپور، میڑچل اورابراہیم پٹنم کے علاوہ دیگر علاقوں میں اسکول بسوں کے فٹنس کی جانچ بھی کی گئی۔ محکمہ کے عہدیداروں کی جانب سے بسوں کی فٹنس، انشورنس، پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس، فائر سیفٹی کٹ، فرسٹ ایڈ کٹ کی جانچ کی گئی۔

آر ٹی اے حکام نے کئی بسوں میں قواعد کی خلاف ورزی کو پایا۔ عہدیداروں نے اس موقع پر زوردیتے ہوئے کہاکہ اسکولس کے انتظامیہ لازمی طورپر قواعد پر عمل کریں۔ساتھ ہی فٹنس اور مناسب دستاویزات نہ رکھنے پر اسکول بسوں کو ضبط کرنے کا بھی انتباہ دیاگیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

بیوی گھر سے چلی گئی، شوہر ہائی ٹنشن بجلی کے پول پر چڑھ گیا

Read Next

اے پی:بریک فیل ہونے سے لاری الٹ گئی۔3افرادہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular