سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین میں اچانک آگ،دوبوگیاں جل کرخاکستر

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ٹرین میں اچانک آگ لگ گئی۔سکندرآباد ریل نیلائم سے متصل ریلوے بریج پر ٹہری ہوئی ٹرین میں یہ آگ اچانک لگی۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔یہ واقعہ جمعرات کو 11بجے دن بوگی میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں پیش آیااوردیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقہ میں دھواں پھیل گیا۔

اس بوگی کو دھونے کے بعد پلیٹ فارم پرٹہرایاگیاتھا۔ ر یلویز کے ملازمین نے آگ دیکھی اور فائر انجن کو فوری طورپر اطلاع دی۔ اس دوران اس آگ کو بجھانے کی کوشش کی گئیں ۔ ریلوے عملے نے اس بات کا خیال رکھا کہ ٹرین کی بوگی میں لگی آگ دیگر بوگیوں تک نہ پھیلے۔

فائر انجنوں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ بوگیوں میں کوئی نہ ہونے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس حادثہ میں دو بوگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ریلوے پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Vinkmag ad

Read Previous

ملیشیا ایئر لائنز کے طیارہ کے انجن میں آگ کے بعد ایمر جنسی لینڈنگ

Read Next

تلنگانہ:کرایہ کی عدم ادائیگی۔ مالک مکان نے تحصیلدار کے دفتر کو مقفل کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular