اردو صحافیوں کی تنظیم ٹی یو ڈبلیو جے یو کا اہم اجلاس

حیدرآباد تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین (ٹی یو ڈبلیو جے یو) کا ایک اہم اجلاس زمریس ہال وجئے نگر کالونی ، حیدرآباد میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت یونین کے ریاستی صدر شجاع الدین افتخاری نے کی۔ اس اجلاس میں جی او 239 کو منسوخ کروانے کے لئے یونین کی جانب سے تلنگانہ ہائی کورٹ میں دائر کردہ عرضی اور اس میں عدالت عالیہ کی جانب سے دئے گئے عارضی فیصلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کیس کو بینچ پر دوبارہ لاتے ہوئے کامیاب پیروی کروانے کا فیصلہ لیا گیا۔

اضلاع میں صحافیوں کو درپیش مسائل کو حل کروانے کے لئے جدوجہد کرنے اور ضرورت پڑنے پر مسائل کی یکسوئی کے لئے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی صحافیوں کے جائز حقوق کے حصول کے لئے ریاست میں برسر اقتدار نئی حکومت سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس اجلاس میں یونین کے سرپرست اعلی و سابق صدر اطہر معین، سرپرست ساجد معراج، نائب صدور رفیع ذکی، علیم الدین، جمال شریف ایڈوکیٹ، اعزازی نائب صدر نثار احمد ، زبیر احمد خان، سیکرٹری مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی، اراکین عاملہ محمد اسحاق سہیل، محمد سراج و دیگر اور ویمن سیل کی سیکریٹری ارجمند بانو کے علاوہ اضلاع کے صدور و سیکرٹریز سید عثمان، محمد اصغر، محمد عبدالعلیم ، محمد ارشد علی، محمد عبداللہ ، محمد حمایت اللہ، نواب ابرار اللہ اور عاطف الدین، تقی شفیق ، محمد سراج ، محمد الطاف اور دیگر نے شرکت کی ۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ امیت شاہ کا 28دسمبر کو دورہ

Read Next

تلنگانہ۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کورونا سے متاثر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular