
تلنگانہ کے ضلع جئے شنکر بھوپال پلی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ پہلے خاندان کے بزرگ کا ٹیسٹ کروایا گیا۔ اس کے بعد دیگر چار افراد کے ٹیسٹ کروائے گئے اور تمام کی رپورٹ مثبت آئی۔
عہدیداروں کی جانب سے ان تمام کو ان کے مکان میں ہی آئیسولیشن کیا گیا ہے۔ ان تمام کی صحت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر مدھو سدھن نے بتایا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر 10 سال سے کم عمر کے بچوں اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو چوکس رہنے کے مشورہ دیا ہے۔