واٹرٹینکر کی ٹکر سے 3 سال کی بچی ہلاک

حیدرآباد ۔ شہر کے مضافاتی علاقہ میڑچل میں رونما سڑک حادثہ میں تین سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے بموجب سدی پیٹ ضلع کے ردرارم سے تعلق رکھنے والا لکمشن جو کہ پیشہ سے ڈرائیوربتایا گیا ہے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ میڑچل انڈسٹریل چیک پوسٹ کے پاس مقیم تھا۔

آج اس لکشمن کی 3 سالہ بیٹی آدیہ گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ واٹرٹینکر نے اسے ٹکر دے دی جس کی وجہہ سےلڑکی کی موت ہوگئی۔ مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ ڈرائیوردناوت ناگیش کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے ایک کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سنترے سے لدی لاری کو حادثہ۔ سنترے لوٹ لینے کیلئے امڈ پڑا ہجوم

Read Next

تلنگانہ آرٹی سی ہائیر بس مالکین کا ہڑتال پر جانے پرغور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular