
حیدرآباد ۔ سابق ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے جمعہ کو تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ سکریٹری انیتارام چندرن نے اس موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
مہیندرریڈی نے پلوائی رجنی کماری اور انیتاراجندر کو ارکان کی حیثیت سے حلف دلایا۔ مہیندر ریڈی 11 ماہ تک اس عہدہ پرفائز رہیں گے۔
واضح رہے کہ ریاست میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے صدرنشین سمیت تمام ارکان نے استعفیٰ دے دیا تھا جسے گورنرنے قبول کرلیا۔ بعد ازاں مہیندرریڈی کو صدرنشین تلنگنانہ پبلک سرویس کمیشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔