چندر شیکھر راؤ نے ،بی آر ایس پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی ۔پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن پر تبادلہ خیال

سابق چیف منسٹر و بی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راو جمعہ کی دو پہر ا یراولی میں واقع اپنے فارم ہاوز میں بی آرایس پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے بی آرایس ارکان کے علاوہ پارٹی کے کارگذار صدر تارک را مار او اور سابق وزیر ہریش را و شرکت کی ۔

اس اجلاس میں 31 جنوری سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے لئے اختیار کی جانے والی پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس بجٹ سیشن کے دوران تلنگانہ سے متعلق اہم امور کی یکسوئی کے لئے موثر حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسمبلی انتخابات کے بعد دسمبر میں چندرشیکھرراو اپنے فارم ھاوس کے باتھ روم میں پھسل کر گر پڑے تھے جس کی وجہ سے ان کے کولہے کی ہڈی کو تبدیل کردیا گیا اور وہ دو مہینے سے حیدرآباد کے نندی نگر میں واقع مکان میں آرام کررہے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کےنئے چیئرمین مہیندرریڈی نے عہدہ سنبھالا

Read Next

کے سی آر بہت جلد عوام کے درمیان آئیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular