تلنگانہ کے عبوری اسپیکر اکبرالدین اویسی نے چندر شیکھر راؤ کی عیادت کی

حیدرآباد۔ بی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ کی آج قائد مجلس مقننہ جناب اکبر الدین اویسی نے عیادت کی۔ اکبر الدین اویسی سوماجی گوڑہ کے پرائیوٹ ہاسپٹل پہنچے۔ انہوں نے کے سی آر سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹر سے بھی ان کی صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔

اکبر الدین اویسی نے کے سی آر کی عاجلانہ صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ جلد سے جلد صحت یاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں چیف منسٹر ریونت ریڈی، چندرابابو نائیڈو ،چرنجیوی، پرکاش راج ،بھٹی وکرامارکا کے علاوہ کئی اہم شخصیات کے سی آر کی عیادت کر چکے ہیں جو ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد، سائبر آباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنرس کے تبادلے

Read Next

کرناٹک ،بلگام میں بیٹا گرل فرینڈ کے ساتھ فرار ہونے پر خاتون کو برہنہ کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular