
تلنگانہ قانون سازکونسل کے، ایم ایل اے کوٹہ کے ضمنی انتخابات کے لئے کانگریس کے دو امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے۔ مہیش کمار گوڑ اور بالامور وینکٹ راؤ نے اسمبلی سیکریٹری کے پاس اپنے پرچہ داخل کردیے ہیں۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلی بھٹی وکرمارکا تلنگانہ کانگریس امور انچارج دیپ داس منشی کل ہند کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری روہت چودری ۔کابینی وزرا اتم کمار ریڈی ۔ٹی ناگیشور راؤ ۔پی سرینواس ریڈی ۔جے کرشنا راو ۔حکومت کے ویب بی ایلیا۔اورودیگر کانگریس قایدن موجود تھے۔ جمعرات کی شام تین بجے تک اگر کوی اور پرچہ داخل نہ کرنے پر کانگریس کے دنوں امیدوار کی کامیابی یقینی ہوجاے گی۔
انتخابات میں کامیابی کے لئے امیدوار کو 60 ووٹ حاصل کرنا ہے۔ کانگریس پارٹی کے پاس واضح اکثریت موجود ہے۔ اس لئے دنوں نشستوں پر کانگریس کی کامیابی یقینی ہے۔ ضرورت پڑنے پر ایم ایل سی انتخابات کی پولنگ 29 جنوری کو ہوگی۔ اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اسمبلی میں پارٹیوں کی طاقت کے اعتبار سے کانگریس پارٹی کو یہ دو سیٹیں ملیں گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایم ایل سی کی دونوں نشستیں الگ الگ منعقد ہونی تھیں۔ تاہم الیکشن مشترکہ طور پر ہونے والا ہے جس کی وجہ حکمران جماعت کے علاوہ کسی دوسری جماعت سے امیدوار کھڑے کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔