
بلقیس بانو کیس کے تین قصور واروں نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے خودسپردگی کیلئے مہلت طلب کی ہے۔ سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کی جانب سے بلقیس بانو کیس کے 11 قصور واروں کو بری کرنے کے فیصلہ کو منسوخ کر دیا تھا اور دو ہفتوں کے اندر ان تمام کو خود سپرد ہونے کی ہدایت دی تھی۔عدالت کے احکامات کے ساتھ ہی قصور واروں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔
اسی دوران آج تین مجرموں نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے انہیں خود سپرد ہونے کے لیے کچھ وقت دینے کی خواہش کی۔ ان مجرموں نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر انہیں کچھ وقت چاہیے اس لئے تھوڑا سا وقت دیا جائے۔