تلنگانہ:جونیئر ڈاکٹرس ہڑتال سے عارضی طور پر دستبردار

تلنگانہ بھر میں جونیئر ڈاکٹرس اپنی ہڑتال سے عارضی طور پر دستبردارہوگئے۔ ڈی ایم ای محکمہ صحت کی اس خصو ص میں منگل کی نصف شب تک بات چیت کامیاب ہونے کے بعد یہ فیصلہ لینے کا اعلان کیا گیا۔

سینئر عہدیداروں نے گاندھی اور عثمانیہ اسپتالوں میں جونیئر ڈاکٹروں کے لیے رہائشی عمارتوں کی تعمیر کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے کاکتیہ یونیورسٹی میں سڑکوں کی مرمت کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

دوسری طرف عثمانیہ جنرل اسپتال(او جی ایچ) کے ڈاکٹروں نے طبی خدمات کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں آؤٹ پیشنٹ، سرجریز اور ان پیشنٹ وارڈ کی خدمات شامل ہیں۔اسپتال کی تلنگانہ جونیرڈاکٹرس ایسوسی ایشن یونٹ اس وقت تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ ریاستی حکومت موجودہ اسپتال کیمپس کے اندر نئی عمارت کی تعمیر کا مناسب فیصلہ نہیں کرتی۔

جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال کے نوٹس میں اسپتال کیلئے نئی عمارت کی تعمیر اہم مطالبات میں سے ایک تھی۔دریں اثنا،ایسوسی ایشن کی باقی اکائیوں نے ہڑتال کو عارضی طور پر ختم کرنے کے بعد بدھ کی صبح گاندھی اسپتال سمیت دیگر تدریسی اسپتالوں میں معمول کی طبی خدمات بحال کردیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:شمس آباد میں تیندوے کی تلاش

Read Next

تلنگانہ کانگریس کے ناراض ایم ایل سی جیون ریڈی کی دہلی طلبی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular