کانگریس ایم ایل اے، کی اہلیہ حیدرآبادمیں مردہ پائی گئیں

تلنگانہ کی حکمراں جماعت کانگریس کے رکن اسمبلی میڈی پلی ستیم کی بیوی اپنے گھر پر مردہ پائی گئی۔ ۔ تفصیلات کے مطابق کریم نگر ضلع کے چپہ ڈنڈی اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی میڈی پلی ستیم کی بیوی روپا دیوی نے جمعرات کی رات خودکشی کر لی۔ روپا دیوی پھانسی پر لٹکی پائی گئیں۔ یہ معاملہ جمعرات کی آدھی رات کو سامنے آیا۔

پولیس نے بتایا کہ روپا دیوی حیدرآباد کے الوال علاقے کے پنچ شیلا کالونی میں ایک مکان میں پھانسی لگا کر خودکشی کی۔ وہ وقار آباد ضلع میں سرکاری ٹیچر کے طور پر کام کر رہی تھی ۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ایم ایل اے جوڑے کے دو بچے ہیں۔ وہ دو دن سے اسکول نہیں گئی تھی ۔

ایم ایل اے میڈی پلی ستیم جمعرات کی صبح ہی حیدرآباد سے اپنے اسمبلی حلقہ میں گئے تھے ۔ شام تک وہیں رہے۔اس دوران رات میں انھیں خودکشی کی اطلاع ملی جس پر وہ حیدرآباد واپس ہوئے اور بیوی کو مردہ پا کر بے ہوش ہوگئے۔کچھ دن پہلے ایم ایل اے کے گھر والوں نے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ تروملا سمیت کئی مندروں کے درشن کئے تھے

ذرائع نے بتایا کہ خودکشی سے قبل روپا دیوی نے شوہر سے ویڈیو کال کیا تھاپولیس نے روپا دیوی کی نعش کومپلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ پیٹ بشیر آباد اے سی پی ، ریاستی وزیر پونم پربھااور دیگر نے رکن اسمبلی کے گھر کا دورہ کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

سینئر بی آر ایس لیڈر، سابق اسپیکر پوچارام سرنیواس ریڈی نے بی آرایس کو دیا جھٹکا، سابق اسپیکر کانگریس میں ہوئے شامل

Read Next

بھدرادری کتہ گوڈیم ضلع میں 66لاکھ روپئے مالیتی گانجہ ضبط

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular