
تلنگانہ کے وزیرا علیٰ ، اے ریونت ریڈی اور مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کی ملاقات لندن میں ہوئی ۔چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اکبر الدین اویسی نے لندن کے شہری ترتیب اور ترقی کے فضائی مطالعہ کے لیے “لندن شارڈ” کا دورہ کیا۔
72 منزلہ،عمارت سے 309 میٹر طویل (1016 فٹ) سے اونچی عمارت سے کھڑے ہو کر، دونوں رہنماؤں نے دیکھا کہ کس طرح زندگی سے بھرا دریائے ٹیمز لندن کے شمالی حصے کےقدیم شہر اور مغربی جانب جدید شہرکو جوڑتا ہے۔