محبت سے انکار پر انتقام ۔ لڑکی پر قاتلانہ حملہ کرکے16سالہ نامراد عاشق نے بھی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ محبت کے نام پر ہراساں کرتے ہوئے ایک لڑکے نے دسویں جماعت کی طالبہ پر قاتلانہ حملہ کیا اور اس کے بعد خود کشی کر لی۔ یہ واقعہ شہر کے عنبرپیٹ علاقہ میں کل رات پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق رمنا نامی لڑکا ایک لڑکی کو ایک طرفہ محبت کرتے ہوئے اسے ہراساں کر رہا تھا، لڑکی دسویں جماعت کی طالبہ بتائی گئی ہے ، اس نے لڑکے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا جس پر لڑکا برہم ہوگیا۔ کل شام اس وقت جب لڑکی ٹیوشن جا رہی تھی لڑکے نے لڑکی پر خنجر سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا، بیج بچاؤ کرنے پر اس نے ٹیوشن ٹیچر پر بھی حملہ کیا۔

حملہ میں زخمی لڑکی اور ٹیوشن ٹیچر کو ہاسپٹل لے جایا گیا اس کے بعد برہم رمنا نے ودھیا نگر کے قریب چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ لا اینڈ آرڈر پولیس اور ریلوے پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر لیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

چلتی بس کا ٹائر نکل پڑا۔ مسافرین کرشماتی طور پر محفوظ

Read Next

تلنگانہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور اکبرالدین اویسی نے کیا لندن شہرکی ترقیاتی کاموں کا مطالعہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular