
وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے حیدرآباد میں آئی اے ایس عہدیداروں کی تنظیم کی جانب سے منعقدہ نئے سال کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے آئی اے ایس عہدیداروں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کااظہارکیا۔
نئےسال کی تقریب بیگم پیٹ میں ہوئی ۔ ایسوسی ایشن کے صدر ششانک گوئل اور چیف سکریٹری شانتی کماری نے وزیراعلیٰ کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر کئی آئی اے ایس عہدیداروں نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ وزیراعلی سے ملاقات کی۔
لوک ستہ پارٹی کے بانی صدر، سابق آئی اے ایس، جے پرکاش نارائنا اور ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ تقریب میں آئی اے ایس عہدیدارہریتا، امرپالی، وجیندرا، کُرا لکشمی، سری دیوسینا، شروتی اوجھا اور دیگر نے شرکت کی۔