
تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی دہلی روانہ ہوچکے ہیں۔ دورہ کے دوران ریونت ریڈی اور آبپاشی کے وزیر این اتم کمار ریڈی پالامورو رنگاریڈی پروجیکٹ کو قومی درجہ دینے کے لیے مرکزی آبی وسائل کے وزیر سے ملاقات کریں گے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی، ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر اتم کمار ریڈی اور محکمہ آبپاشی کے سینئر عہدیدار آج شام 7 بجے دہلی میں مرکزی وزیر آبی وسائل مسٹر گجیندر شیخاوت سے ملاقات کریں گے۔ تلنگانہ کے پالامورو رنگا ریڈی آبپاشی پراجکٹ کو قومی درجہ دینے کی درخواست پیش کریں گے۔
تلنگانہ کے زیر التوا مسائل پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی ریونت ریڈی ملاقات کریں گے۔