ہر اسمبلی حلقہ میں 3500مکانات کی تعمیر، سفید راشن کارڈ جاری کرنے ریاستی کابینہ کے فیصلے

ریاستی حکومت نے سفید راشن کارڈس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ لیا گیا۔ کابینہ کے اجلاس میں دیگر کئی اہم فیصلے بھی لئے گئے۔ کابینہ کے اجلاس کی تفصیلات سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ کابینہ نے مستحق غریبوں کو جلد سے جلد سفید راشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاستی وزراء پونم پربھاکر، سریدھر بابو اور کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے ساتھ میڈیا کو کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے 4.5 لاکھ اندرما مکانات کے لیے 22,500 کروڑ روپے منظور کئے ہیں ہر اسمبلی حلقہ میں 3500 مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ استفادہ کنندگان کا انتخاب گرام سبھا میں کیا جائے گا۔

ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی طبقات کے لیے 16 کارپوریشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں

1. مدیراج کارپوریشن

2. یادو کروما کارپوریشن

3. منورکاپو کارپوریشن

4. پدما شالی کارپوریشن

5. پیریکا (پوراگیری کشتریہ) کارپوریشن

6. لنگایت کارپوریشن

7. میرا کارپوریشن

8. گنگا پترا کارپوریشن

اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات (EBC)

9. ای بی سی کے لیے علیحدہ فلاحی بورڈ کا قیام

10. آریہ ویشیا کارپوریشن

11. ریڈی کارپوریشن

12. کارپوریشن آف مادیگا، مادیگا ذیلی ذاتیں۔

13. مالا، مالا سب کاسٹ کارپوریشن

اس کے علاوہ

تین الگ الگ ادارے قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

• کومرم بھیم آدیواسی کارپوریشن

• سنت سیوالال لمباڈی کارپوریشن

• ایکلویہ کارپوریشن

خواتین کو بااختیار بنانے کے حصے کے طور پر خواتین کے لیے آؤٹر رنگ روڈ کے اطراف مہیلا رعیتو بازاروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔یہ کسان بازار خواتین کے ذریعے چلائی جائے گی۔ وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ نے کہا کہ وہ آروگیہ شری اسکیم کا راشن کارڈ سے کوئی تعلق نہیں رہے گا ۔ اب سے راشن کارڈ صرف ضروری اشیاء کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

• 92 فیصد کسانوں کے لیے رعیتو بھروسہ اگلے تین دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔

سیلف ہیلپ سبوگا مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے آوٹر رنگ روڈ کے اندر 25 ایکڑ اراضی پر رہائش (کمپلیکس) کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔2008 ڈی ایس سی امیدواروں کو کم از کم پے اسکیل (ٹائم اسکیل) ملازمتیں فراہم کرنے کا کابینہ نے فیصلہ کیا ہے

کابینہ نے عہدیداروں کو گرمیوں میں پینے کے پانی کا خیال رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ جسٹس پی چندر گھوش کو پیشرو حکومت میں آبپاشی کی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی مقرر کی گئی ہے ۔برقی سیکٹر میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات کے لئے جسٹس ایل نرسمہا ریڈی کی قیادت میں کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ ہم نے ان کمیٹیوں کو 100 دنوں میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

کابینہ نے گورنرکوٹہ کے ایم ایل سی امیدواروں کو بھی منظوری دی ہے۔ حکومت نے پروفیسر کوڈنڈا رام اور عامر علی خان کو گورنر کوٹہ سے امیدوار بنایا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کریم نگر سے بی آر ایس کی پارلیمانی انتخابی مہم کا آغاز، چھ مہینے میں کانگریس حکومت کا پتہ چلے گا، کےسی آر

Read Next

فری حلیم کا آفرہوٹل مالک اورحلیم کے شوقین دونوں کو پڑا مہنگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular