
سابق وزیر اعلی و بی آر یس سربراہ کے سی آر نےپارلیمنٹ انتخابات کی مہم کا آغاز کریم نگرسے کیا۔ کے سی آر نے کریم نگر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ انہوں نے تلنگانہ تحریک میں اپنے عہدے چھوڑے اور مٹھی بھر لوگوں کے ساتھ سفر کا آغاز کیا تھا ۔کریم نگر ایس آر آر گراؤنڈ میں اکیلے کارروائی کی اور تحریک کے لیے روانہ ہوئے۔اس دن وہ رکن پارلیمنٹ کا عہدہ چھوڑ کر کانگریس کو وارننگ دی تھی ۔ تحریک میں شددت پیدا کرونگا۔ عوام سے کہا کہ کل تم نے دھوکہ کھا کر کانگریس کو کامیاب کیا۔ کانگریس پارٹی کیا ہے چھ ماہ میں پتہ چلا جاےگا۔
کانگریس حکومت کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کسان رعیتو عبندھو۔ مانگے گا تو اسے جوتا ماریں گے۔ کسان اپنےچپل کے ساتھ بندوبست میں ہیں۔ریونت ریڈی چیف منسٹر کے عہدے کے لرتبہ کا خیال کرے بغیر بول رہے ہیں۔ اگر ہم بات کریں گے کل ہمارا وقت آنےتک بات کرینگے۔ ہم نے ریونت ریڈی کی طرح بات نہیں کی۔حکومت ہمارے مقابلہ کریں چیر ڈالے گے دفن کردینگے۔ اس طرح گفتگو بند کریں۔
کے سی آر نے کہاکہ کانگریس حکومت مشن بھاگیرتھ چلانے کی صلاحیت تک نہیں ہے۔ بی آر ایس حکومت میں ایک پلک جھپکے بغیر بجلی کٹوتی نہیں کی گئی۔ برقی سربراہی کی ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ ان کے شروع کردہ اسکیموں کو مؤثر انداز میں چلانے کی ہمت نہیں ہے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کو عوام سبق سکھائیں۔ ورنہ اگر آپ اسکیمات کا مطالبہ کرینگے۔ تو وہ واقعی آپ کو جوتا ماریں گے۔