
حیدرآباد: تلنگانہ ریاستی قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس 23 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ قانون ساز کونسل کا اجلاس ایک دن بعد شروع ہوگا۔ گورنر سی پی رادھا کرشنن نے جمعرات کو اسمبلی اور کونسل کے اجلاس بلانے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
گورنرسی پی رادھا کرشنن 23 جولائی کو صبح 11 بجے اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ نائب وزیر اعلی بھٹی وکرامارکا 25 جولائی کو بجٹ پیش کریں گے۔ دسمبر 2023 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ کانگریس حکومت کا پہلا مکمل بجٹ ہوگا۔ سیشن اس سال کے شروع میں منعقد کیا گیا تھا۔