دہلی کے سرکاری اسکولوں میں سندرکنڈپاتھ اور ‘ہنومان چالیسہ’،اویسی نےکیجریوال کو کہا آرایس ایس کاچھوٹا ریچارج

دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے گورنمنٹ اسکولوں میں ہر منگل کو ‘سندرکنڈ پاٹھ’ اور ‘ہنومان چالیسہ’ پڑھنے کا پروگرام بنایاہے۔اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے دہلی کی ارویند کیجروال حکومت کے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کیا۔

اویسی نے کہا کہ ملک میں ہندوتوا سیاست کے لئے مقابلہ چل رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور آر ایس ایس میں کوئی فرق نہیں ہے ۔عاپ ، بی جے پی ۔آرایس ایس تینوں ایک ہی ہیں۔انھوں نے سوال کیاکہ 2024 میں عام آدمی پارٹی بی جےپی کو کیسے ہرائے گی ۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ اکثریت ووٹ حاصل کرنے‌ کی جنگ چل رہی ہے۔ سیاسی پارٹیوں میں خود کو ہندوتوا کے اصل جانشین ثابت کرنے کیلئے مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ اکثریت طبقہ کے ووٹ لینے کےلئے ایسا کیا جا رہا ہے۔ایسا لگتا ہےکہ سیکولرزم دفن ہو رہا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کیا یہی نئی حکومت کی تبدیلی ہے؟ بی آر ایس قائد‌شراون کا سوال

Read Next

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاوس میں ورلڈ اکنامک فورم کی 54ویں سالانہ، عالمی کمپنیوں کے نمائندوں سے تلنگانہ کے وفد کی ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular