کیا یہی نئی حکومت کی تبدیلی ہے؟ بی آر ایس قائد‌شراون کا سوال

بی آر ایس کے قائد ڈی شراون نے جئے شنکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے کے واقعہ پر شدید برہمی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے والے پروفیسر جئے شنکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچانا انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تلنگانہ کی عزت نفس پر حملہ کے مترادف ہے۔

بی آر ایس قائد نے مزید کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد ایک بھی آندھرائی قائد کی مجسمہ کو نقصان نہیں پہنچایا گیا اور نہ ہی ان مجسموں کو ہٹایا گیا۔ بی آر ایس پارٹی یا کے سی آر حکومت نے اس طرح کی کوئی کاروائی نہیں کی۔

ڈی شراون نے سوال کیا کہ اب ایسی کاروائیاں کیوں کی جا رہی ہیں؟ شراون نے پوچھا کہ کیا یہی نئی حکومت کی جانب سے لائی گئی تبدیلی ہے؟ انہوں نے جئے شنکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

پرو فیسر جئے شنکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے کا واقعہ۔ کے ٹی آر نے کی مذمّت

Read Next

دہلی کے سرکاری اسکولوں میں سندرکنڈپاتھ اور ‘ہنومان چالیسہ’،اویسی نےکیجریوال کو کہا آرایس ایس کاچھوٹا ریچارج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular