
بیٹوں کی والدین سے محبت پربیٹوں نے اپنے والدین کی موت کے بعد ان کی یاد میں مندربنائی جہاں پر ان کی پوجا بھی کی جاتی ہے۔ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے اننت رام گاؤں سے تعلق رکھنے والے شیشیااور ایلما کے بیٹے وینکٹ، وجے اور جناردھن نے بتایا کہ ان کی بہتر تعلیم کیلئے ان والدین نے کافی جدوجہد کی اور ان کی بہتر تربیت کو بھی یقینی بنایا۔
بڑا بیٹا وینکٹ ای ایس آئی اسپتال میں فارماسسٹ کے طور پر کام کر رہا ہے، دوسرا بیٹا وجے محکمہ بجلی میں ڈی ای کے طور پر کام کر رہا ہے اور چھوٹا بیٹا جناردھن لائن مین کے طور پر کام کر رہا ہے۔ والدین کی موت کے بعد ان تینوں نے گاؤں کے مضافات میں اپنی زرعی زمین پر ایک مندر بنایا جس میں ان کی مورتیاں نصب کیں۔ وجے نے کہا کہ وہ ہر اتوار کو وہاں جاتا ہے اور اپنے والدین کی پوجا کرتا ہے۔