آندھراپردیش کے سریکاکلم ضلع میں ریچھ کی موجودگی سے سنسنی

آندھراپردیش کے سریکاکلم ضلع میں ریچھ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ ضلع کے الی میرکاگاوں میں تین ریچھ گھومتے ہوئے نظرآئے جن کو دیکھ کرمقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ یہ جنگلی جانور مقامی مندر کے پاس پہنچ گئے۔چند دن قبل ایسے ہی ایک ریچھ نے مقامی افراد پر حملہ کیا تھا۔اس واقعہ میں بعض افرادشدید طورپر زخمی ہوگئے تھے۔مقامی افرادنے اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دیتے ہوئے ان جنگلی جانوروں کوپکڑتے ہوئے ان کو راحت فراہم کرنے کی خواہش کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

بیٹوں نے والدین کی موت کے بعد ان کی یاد میں مندربنائی

Read Next

تلنگانہ کے سابق نائب وزیراعلی راجیا بی آرایس سے مستعفی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular