
تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے سرکاری قیام گاہ پرجا بھون میں رہنے سے انکار کردیا ہے ۔انہوں نے اپنے ذاتی مکان میں رہنے کو ترجیح دی ہے۔
وزیر اعلی کے فیصلہ کے بعد پرجا بھون کو نائب وزیر اعلی بھٹی وکرامارکا کو مختص کیا گیا ۔ اس سلسلے میں سرکاری احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ کانگریس حکومت نے پرگتی بھون کو برجا بھون کا نام دیا ہے۔ اور پرجا بھون میں ہر منگل اور جمعہ کو پرجا دربار لگایا جا رہا ہے۔عوامی شکایات کی سنوائی کی جا رہی ہے۔