ریونت ریڈی انتخابی شیڈول جاری ہونے سے پہلے انتخابی وعدے پورے کریں، ورنہ کانگریس زمین دوز ہوگی، کے ٹی آر

بی آر یس پارٹی کے کارگذار صدر کے تارک راما راؤ نے کہا کہ سورج بادل چھپ جانے سے اس کی اہمیت کم نہیں ہوتی اسطرح کا معاملہ بی آر یس پارٹی کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی بلنگ بانگ دعوے بند کریں 17 مارچ سے پہلے اپنے وعدے پورے کریں ورنہ خواتین ہی کانگریس کو زمین دوز کریں گی۔

کے ٹی آر نے‌مطالبہ کی شیڈول جاری ہونے‌ سے پہلے کسانوں کو بونس جاری کریں۔ کے ٹی آر نے‌ کہا ریاست میں جو خشک سالی‌ کی صورتحال ہے وہ قدرتی نہیں ہے بلکہ کانگریس کی خشک سالی ہے۔

کے ٹی آر نے‌وزیر اعلی ریونت ریڈی کے زبان کے استعمال پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں۔ میرے والد کا نام کے سی آر ہے۔ وہ تلنگانہ باپو ،کے سی آر، ہیں۔ تلنگانہ تحریک کے رہنما کے سی آر، کے نام سے تحریک میں قدم رکھا ہے۔ ریونت ریڈی کی طرح پیسے کے تھیلے اٹھائے، سستے کام کیے، چوری کی، غلط راستے سے اگے نہیں آئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

معطل سابق ڈی ایس پی پرنیت راؤ کے خلاف مقدمہ درج

Read Next

ممبئی ایئر پورٹ پر بھاری مقدار میں سونا ضبط

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular