
بی آرایس پارٹی کی رکن قانون سازکونسل، کے کویتا نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد سے ملاقات کی۔ انھوں اسمبلی کے احاطے میں جیوتی راؤ پھولے کا مجسمہ نصب کرنے کے لیے اسپیکر کو بھارت جاگرتی کی طرف عرضی دی ہے۔
ایم ایل سی کویتا نے امید ظاہر کی کہ حکومت 11 اپریل سے پہلے کوئی اچھا فیصلہ لے گی۔ کانگریس پارٹی نے بی سی کو بلدیاتی اداروں میں 42 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس وعدے کو پورا کیا جانا چاہئے۔
کویتا نے بتایاکہ احاطہ اسمبلی میں ڈاکٹر امبیڈکر کا مجسمہ بھارت جاگرتی کی کامیاب جدوجہد پر نصب کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ کمزور طبقات کو انصاف ملنا چاہیے جو ملک کی سب سے بڑی آبادی ہیں۔ بی آر ایس لیڈر نے کہاکہ جب تک کانگریس حکومت کوئی فیصلہ نہیں لیتی، بھارت جاگرتی سمیتی ریاست بھر میں گاؤں گاؤں جاکر پروگرام منعقد کرے گی ۔ انھوں نے امید ظایر کی کہ اسپیکر گڈم پرساد کمار اچھا فیصلہ کریں گے۔