
پرانا شہر حیدرآباد کے علاقہ آئی ایس سدن میں گذشتہ رات 7 افراد نے تیز ہتھیاروں سےکئی وائر کرکے رئیل اسٹیٹ تاجر کو قتل کر دیا۔ 36سالہ محمد طارق علی قادری کا آئی ایس سدن پولیس اسٹیشن حدود میں وکاس ہائی اسکول کے پیچھے قتل کیا گیا۔
نوجوان کو تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کیے جانے کی سنسنی خیز ویڈیو سامنے آیا ہے۔ محمد صادق علی قادری کو زمین پر ڈھیر ہونے تک مارتے رہے۔ اس کے بعد تمام حملہ آور بائک پر فرار ہوگئے ۔ محلہ کےلوگ خوف سے کوئی گھر سے باہر نہیں نکلے۔ تاہم حملے کی وجہ اور حملہ آوروں کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس عہدیدار موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔