
نئے سال کے موقع پرپبس اورہوٹلوں میں ہونے والی پارٹیوں میں منشیات سپلائی کرنے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے اس بین ریاستی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ یہ گروہ حیدرآباد کے ایل بی نگر میں پکڑا گیا۔ ایس اوٹی پولیس نے یہ کارروائی کی۔
پولیس نے بتایا کہ گروہ کے تین ارکان منشیات کے ساتھ ہونے کی اطلاع پر ان کو پکڑاگیا۔پولیس نے کہا کہ یہ گروہ راجستھان سے تعلق رکھتا ہے۔اس کے تین ارکان نئے سال کے موقع پر پبس اور ہوٹلوں میں ہونے والی پارٹیوں میں منشیات کے عادی افراد کو ممنوعہ اشیا فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ ان ملزمین کے پاس سے 15گرام ہیروئین،10ہزارروپئے، تین فونس اورایک بائیک کو ضبط کرلیاگیا۔